Islami Ayeli Aqwaneen Ka Matni Mutala (Bs 4 Years) – اسلامی عائلی قوانین کا متنی مطالعہ
₨ 600
Author : M. Zahid Talib, Dr. Nazir Ahmad Khan, Waheed Alam, Tahir Alam
Cover Soft
Category : Islamic Law
Publisher : Abdullah Brothers
-
keyword :
فقہِ اسلامی دراصل اسی ہمہ گیر نظامِ حیات کی عملی تعبیر ہے، جو قرآن و سنت کی روشنی میں انسانی زندگی کے مختلف گوشوں کو منظم کرتی ہے۔ فقہ کے وسیع دائرے میں ’’فقہُ الاُسرۃ‘‘ کو ایک خاص مقام حاصل ہے، کیونکہ یہ انسان کی نجی زندگی کے نہایت اہم اور حساس پہلو یعنی نکاح، طلاق، حقوقِ زوجین، اولاد کی تربیت، نسب وغیرہ سے متعلق احکام کو بیان کرتی ہے اور یہی وہ دائرہ ہے جہاں سے انسان کی عملی زندگی کا آغاز ہوتا ہے اور جہاں اس کی اخلاقی و دینی شخصیت کی تشکیل ہوتی ہے۔
چنانچہ یہ کتاب اسی اہم موضوع (فقہ الاسرۃ) سے متعلق فقہ اسلامی کے دو اھم کتب یعنی ’’الھدایہ للمرغینانی’’ اور ’’بدایۃ المجتہد لابن رشد ’’ کے متون اور مضامین کے مطالعہ پر مشتمل ہے۔
اور چونکہ بی ایس اسلامک اسٹڈیز (سمسٹر سات) کیلئے پنجاب یونیورسٹی کے منتخب کردہ نصاب کے مطابق اس میں فقہ کے ابتدائی مباحث بھی شامل ہیں، لہٰذا اس کتاب میں ان اہم متون کے ترجمہ و تشریح کے ساتھ ساتھ فقہ کے ابتدائی مباحث کو بھی شامل کیا گیا ہے، اور اس سلیبس کے بنیادی موضوع یعنی ’’فقہ الاسرۃ’’ کا تعارف ، اس کے مشتملات اور اسلام میں خاندان کی اہمیت، اس کے مقاصد اور اسلام کی نظر میں خاندانی نظام کے مقام پر بھی مختصرا روشنی ڈالی گئی ہے ، تاکہ طالب علم جب آگے چل کر فقہی متون کے ترجمہ و تشریح کا مطالعہ کرے، تو وہ محض جزئی احکام تک محدود نہ رہے بلکہ ان کے پس منظر، حکمت اور مقاصد کو بھی اچھی طرح سمجھ سکے۔
-
الہدایہ کا تعارف واسلوب
-
بدایۃ المجتھد کا تعارف و اسلوب
-
فقہ کے بنیادی تعارفی مباحث
-
فقہ اسلامی کا تعارف کتاب اللہ ۔ سنت ۔ اجماع ۔ قیاس
-
فقہ عہد رسالت ۔ صحابہ مجہتدین
-
مذاھب اربعہ مشہورہ ، اور ان کا جامع تعارف (ائمہ ،فقہی مناھج اور اہم کتب)
-
فقہ حنفی ۔ مالکی ۔ شافعی ۔ حنبلی
-
فقہ الاسرۃ ۔ کتاب النکاح ۔ کتاب الطلاق
-
ایلاء کا بیان
-
ظہار کا بیان
-
احداد (سوگ ) کا بیان
-
رضاعت کا بیان
